ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ مجھے بھی نظر بند رکھا گیا:عمر عبداللہ کا دعویٰ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ مجھے بھی نظر بند رکھا گیا:عمر عبداللہ کا دعویٰ

Mon, 15 Feb 2021 08:33:18    S.O. News Service

سری نگر، 15؍فروری (ایس او نیوز؍یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ حکام نے انہیں اپنے خاندان بشمول والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت اتوار کے روز خانہ نظر بند رکھا-

موصوف نے الزام لگایا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے اسٹاف کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی-انہوں نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا جن میں سے ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں پولیس گاڑیوں کو ان کی گپکار میں واقع رہائش گاہ کے مین گیٹ کے باہر کھڑی دیکھی جاسکتی ہیں -

عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ‘یہ اگست 2019 کے بعد کا نیا جموں و کشمیر ہے -ہم اپنے گھروں میں بغیر کسی وضاحت کے بند ہیں - ستم ظریفی یہ ہے کہ حکام نے میرے والد، جو رکن پارلیمان ہیں، اور مجھے گھر میں بند رکھا ہے اور میری بہن کو بھی بچوں سمیت گھر میں بند رکھا گیا ہے ’-

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ چلو آپ کی جمہوریت کے نئے ماڈل کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں گھروں میں بغیر کسی وضاحت کے بند رکھا جائے لیکن سب سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ ہمارے گھر میں کام کرنے والے اسٹاف کو بھی گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور پھر آپ حیران ہیں کہ میں ابھی بھی ناراض ہوں ’-بتادیں کہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پلوامہ جانے سے باز رکھنے کیلئے خانہ نظر بند رکھا گیا-


Share: